ویگنوں میں اوور لوڈنگ سے بچوں کو شدید مشکلات

 ویگنوں میں اوور لوڈنگ سے بچوں کو شدید مشکلات

ویگنوں میں اوور لوڈنگ سے بچوں کو شدید مشکلات رکشہ میں بچوں کو بے دردی سے ٹھونسا جاتا لٹکے بیگز حادثات کا سبب بنتے ہیں

سرگودھا(سٹاف ) نجی و سرکاری سکولوں کے بچوں کو لے جانیوالے رکشوں اور پک اپ ویگنوں میں اوور لوڈنگ سے جہاں بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہاں ہر وقت حادثے کاخدشہ رہتا ہے ،بالخصوص رکشہ میں بچوں کو بے دردی سے ٹھونسا جاتا ہے یہی نہیں باہر لٹکے بیگز اکثر و بیشتر حادثات کا سبب بنتے ہیں،یہی حال پک اپ ویگنوں کا ہے ،ضلعی حکومت متعدد بار اس سلسلہ میں احکامات جاری کر چکی ہے مگر نچلی سطح پر عملدرآمد کے فقدان کے باعث یہ سلسلہ جوں کا توں جاری ہے ،اس ضمن میں دیکھا گیا ہے کہ والدین کی طرف سے بھی نظر اندا ز کئے جانے کے باعث ڈرائیورزنے زیادہ سے زیادہ کمانے کے چکر میں بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگا رکھی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں