نوسر باز ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا جھانسہ دے کر دیہاتی سے 35 ہزارلے گیا
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا ) نوسر باز ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا جھانسہ دے کر سادہ لوح دیہاتی سے 35000 لے کر رفو چکر ہو گیا ۔
فخر دین نامی شہری نے بتایا ہے کہ خواجہ فیصل نامی شخص نے نواحی موضع سلکی کے رہائشی محمد رمضان کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے اس نے فیصل کو 35000دئیے کئی ماہ مسلسل تقاضہ کرنے پر خواجہ فیصل شہر سے مکمل غائب ہو گیا فخردین نے بتایا ہے اس نے درجنوں نوجوانوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گیاہمارے علاوہ درجنوں شہری اس نوسر بازخواجہ فیصل کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔