ریسکیو 1122 سرگودھا کی مہارت سے بڑا حادثہ ٹل گیا
بس ڈرائیور کی حالت بگڑ گئی ،بس کو بحفاظت کنٹرول کرنے میں مدد دی گرین الیکٹرک بس جس میں 70مسافر سوار تھے ، سب کو بچا لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ریسکیو 1122 سرگودھا کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری رسپانس کی بدولت ایک بڑا حادثہ ٹل گیا اور بس میں سوار 70 مسافروں کی زندگیاں محفوظ کر لی گئیں،بتایا جاتا ہے کہ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ سلانوالی سے سرگودھا آنے والی ایک گرین الیکٹرک بس جس میں 70 مسافر سوار تھے کے ڈرائیور کی حالت دورانِ ڈرائیونگ اچانک بگڑ گئی ہے ۔ بس جیسے ہی سرگودھا کے مصروف علاقے خیام چوک کے قریب پہنچی، نوجوان ڈرائیور کو گردے میں شدید درد اٹھا، جس کے باعث وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں چلا گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ کی گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بس کو بحفاظت کنٹرول کرنے میں مدد دی اور نیم بے ہوش ڈرائیور کو فوری طور پر بس سے نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو ٹیم نے ڈرائیور کو فوری طور پر ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال ) منتقل کر دیاریسکیو 1122 کے اس بروقت اور پیشہ ورانہ رسپانس کی وجہ سے بس کسی بھی تصادم یا بڑے حادثے سے محفوظ رہی۔سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اولڈ سول لائن میں لیمن سوڈا کی ریڑھی لگانے کے تنازعہ پر تین افراد نے محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا بتایا جاتا ہے کہ محمد حمزہ کو عبدالرحمان نے ریڑھی ہٹانے سے منع کیا جس کے انکار پر عبدالرحمان نے دیگر کے ہمراہ آہنی راڈ اور سوٹے سے حملہ کر کے اسے مضروب کر دیا ، پولیس نے تین نامزد اور پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔