45197 انسپیکشنز ،خلاف ورزیوں پر 11لاکھ جرمانہ

 45197 انسپیکشنز ،خلاف ورزیوں پر 11لاکھ جرمانہ

45197 انسپیکشنز ،خلاف ورزیوں پر 11لاکھ جرمانہ گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف 8 مقدمات درج ، 122 دکانیں سیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک انداز میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔رواں ماہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اب تک ضلع بھر میں 45,197 انسپیکشنز کی گئی ہیں جبکہ خلاف ورزیوں پر 11 لاکھ 14 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف 8 مقدمات درج کروائے گئے ، 122 دکانیں سیل کی گئیں اور 177 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا دورہ کریں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو سرکاری نرخناموں کے مطابق یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ گراں فروشی کی شکایات فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں