بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے
بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے یومیہ 10سے 14گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ نے کاروبارزندگی ٹھپ کرکے رکھ دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) روزباروزبڑھتی ہوئی گرمی کی شدت اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے سرگودھا کے شہریوں کو بھ ناکوں چنے چبوا دیئے ، شہر کے بیشتر علاقوں میں یومیہ 10 سے 14 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ نے کاروبارزندگی ٹھپ کرکے رکھ دیا، پینے کیلئے پانی کی قلت سے شہری بلبلا اٹھے ، تفصیل کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہر ی آبادیوں کے علاوہ دیہاتوں میں صورتحال بد ترین ہوتی جا رہی ہے جس نے معمولات زندگی ٹھپ کر کے رکھ دیئے ہیں ، بیشتر علاقوں میں صبح سے ہی بجلی بند کر دی جاتی ہے۔ ، جو دوپہر کے بعد بحال کی جاتی ہے ،شہری علاقوں شام پانچ بجے سے صبح پانچ بجے تک ہر گھنٹے کے بعد بجلی بند کرنا معمول بن گیا ہے ، جبکہ دیہی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد دو سے تین گھنٹے بجلی بند رکھی جا رہی ہے بجلی کی مسلسل بندش کے باعث شہری پینے کے ساتھ ساتھ عام استعمال کیلئے پانی کی شدید قلت کاسامنا ہے جبکہ تاجر طبقے بالخصوص درزیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، چھوٹی کاروباری صنعتوں میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی اعداد و شمار کے برعکس بجلی کی طویل بندش کی جا رہی ہے ،توانائی کا بحران اتنا شدید نہیں جتنا بنایا جا رہا ہے جس میں واپڈا اور حکومت دونوں شریک ہیں، لوگ سخت اذیت کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں ، دوسری طرف تاجر طبقے نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو معاشری قتل قرار دیاا ن کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کی وجہ سے پیدوار متاثر ہوئی ہے اور بے روزگاری بھی بڑھتی جا رہی ہے ، حکومت کو اندرونی محاذ پر بھی توجہ فوکس کرنی چاہئے ۔