مرغے کی لڑائی کے دوران پولیس کا چھاپہ، 8جواری گرفتار ‘40سے زائد فرار

مرغے کی لڑائی کے دوران پولیس کا  چھاپہ، 8جواری گرفتار ‘40سے زائد فرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مرغے لڑا کا جوا ء کھیلنے کے دوران پولیس کا چھاپہ، 8افراد گرفتار ، چالیس سے زائد فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ دیووال میں ایک ڈیرہ پر مرغے لڑا کر سرعام جوا ء کھیلاجا رہا ہے جس پر ریڈ کیا گیاتو اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزمان نے دوڑیں لگا دیں تاہم تعاقب کر کے مبین، عبد الرحمان، قمر ،شہزاد، منیر، عادل، شعیب، لطیف کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی بھاری رقوم موبائلز، موٹرسائیکلیں و دیگر اشیاء برآمد کر لی جبکہ چالیس سے زائد افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے تمام ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیااور فرار ہونیوالوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں