امریکی فورسز نے ایرانی پرچم والے مال بردار جہاز کو روک لیا، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے ایرانی پرچم والے مال بردار جہاز کو روک لیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ امریکی میرینز نے ایرانی مال بردار جہاز توسکا پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جو اتوار کے روز ایران کے بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی سے بچ کر گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جہاز خلیج عمان میں روکا گیا اور ایرانی عملے نے اس انتباہ کو نظر انداز کیا جس پر ہمارے نیوی جہاز نے انجن روم میں بڑا سوراخ کر دیا۔

امریکی صدر کے مطابق یہ جہاز امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے کیونکہ اس کا پچھلا ریکارڈ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اور اب امریکی میرینز جہاز پر موجود سامان کی تفتیش کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں