گرلز پرائمری سکول نئی آبادی میں چوری کی واردات،مقدمہ درج

گرلز پرائمری سکول نئی آبادی میں  چوری کی واردات،مقدمہ درج

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نئی آبادی میں چوری کی واردات ،مقدمہ درج ۔

کندیاں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نئی آبادی میں نامعلوم چور بجلی میٹر کی تار چرا کر فرار ہوگئے جس کی مالیت تقریباً 12ہزار روپے بتائی جاتی ہے واقعے کے بعد سکول کی بجلی کئی روز سے منقطع ہے جسکے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں ہیڈمسٹریس کی مدعیت میں تھانہ کندیاں میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں