نامعلوم نوسرباز نے ساتھیوں کے ہمراہ شہری کو لوٹ لیا

 نامعلوم نوسرباز نے ساتھیوں  کے ہمراہ شہری کو لوٹ لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی کی کیپ پہنے نامعلوم نوسرباز نے ساتھیوں کے ہمراہ شہری کو لوٹ لیا بتایا جاتا ہے کہ اسلام پورہ کا محسن رضا ضروری کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ چونگی نمبر9کے قریب اسے دو نامعلوم اشخاص نے روک کر کہا کہ آپ کی رقم گری ہے اور شاپر زبردستی میرے حوالے کرنے لگے ۔

 اسی اثناء میں ایک اور شخص آ گیا اور اس نے کہا کہ میری رقم گری ہے ،اور اس نے شاپر لے کر کہا کہ اس میں سے پیسے کم ہیں اور سونے کی چین بھی نہیں اس لئے تلاشی دیں اسی اثناء میں ایک شخص جس نے سی سی ڈی والی کیپ پہنی ہوئی تھی نے آ کر انویسٹی گیشن شروع کر دی اور تلاشی کے نام پر تینوں سے پرس اور دیگر سامان لے کر کہا کہ آپ ایک سائیڈ پر کھڑے ہو جائیں، اس دوران اچانک ایک کار آ کر رکی اور چاروں افراد اس میں سوار ہو کر رفوچکر ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں