بیٹل آف برین کے نام سے امتحانی ٹیسٹ سینکڑوں طلبا طالبات نے حصہ لیا
میانوالی (نامہ نگار)پنجاب کالج میانوالی میں کلاس دہم کے نیو ایڈمشن کے سلسلہ میں بیٹل آف برین کے نام سے ایک امتحانی ٹیسٹ ہوا جس میں ضلع بھر سے سینکڑوں طلباء طالبات نے حصہ لیا۔
اس موقعہ پر پرنسپل پنجاب کالج پروفیسر رانا محمد سلیم نے کامیاب ہونے والے اول دوئم سوئم طلبہ طالبات کو اول کو 35 ہزار دوئم کو 25 ہزار اور سوئم آنے والے طلبہ طالبات کو 15 ہزار انعام دیا جبکہ پہلے دس نمبرز پہ آنے والے طلبہ طالبات کو فری تعلیم دینے اور نقد رقم اور پہلے 50 طلبہ طالبات کو 70 فیصد تعلیمی رعائت اور اگلے 50 کو ساٹھ فیصد رعائت دینے کا اعلان کیا طلبہ طالبات نے بھرپور شرکت کی اور بہترین ٹیسٹ دیا اور پنجاب کالج کے اس احسن اقدام کو سراہا ٹیست کے نتائج کے بعد انعامات دینے کی تقریب ہوئی جس میں پرنسپل پروفیسر رانا سلیم نے کامیاب طلباء طالبات کو انعامات دیئے اور داخلہ جات بھی ہوئے۔