فائرنگ سے زخمی ہونیوالی خاتون ہسپتال سے پر اسرار طور پر غائب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کوٹ میانہ میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالی خاتون ہسپتال سے پر اسرار طور پر غائب ہو گئی۔
پولیس کے مطابق 15ایمرجنسی پر اطلاع ملی کہ انعم بی بی کو کسی نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور اسے آر ایچ سی مڈھ رانجھا پہنچا دیا گیا، جس پر پولیس آر ایچ سی پہنچی تو اس سے پہلے ہی مریضہ غائب ہو گئی، جس پر پولیس نے ٹی ایچ کیو کوٹمومن اور ڈی ایچ کیو ہسپتال پتا کروایا مگر وہ وہاں بھی نہیں پہنچی ، اور یہ واقعہ پولیس کے لئے معمہ بن کر رہ گیا ہے ، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے ۔