لائیوسٹاک سیکٹر کا بجٹ 5 سے بڑھاکر 40 ارب کردیا گیا

لائیوسٹاک سیکٹر کا بجٹ 5 سے بڑھاکر 40 ارب کردیا گیا

چھوٹے کسانوں اور فارمرز کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کیساتھ ساتھ ڈیری ملکنگ مشینیں بھی فراہم کی جا رہی، پارلیمانی سیکرٹری بجٹ میں لائیوسٹاک سیکٹر کیلئے متعدد نئی سکیمیں متعارف کرائی جا رہی ہیں ،ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن کی بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لائیوسٹاک سیکٹر کیلئے بڑا اقدام، بجٹ 5 ارب سے بڑھا کر 40ارب روپے کر دیا گیا چھوٹے فارمرز کیلئے بلاسود قرضے ، ڈیری ملکنگ مشینوں کی فراہمی اور جدید فارمنگ کے فروغ کیلئے عملی اقدامات تیز ، جبکہ پنجاب میں جدید ڈیری فارمنگ، ویلیو ایڈیشن اور گوشت و ڈیری مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کر دیا گیاہے ، اس امر کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب برائے لائیو سٹاک/ ایم پی اے سردار عاصم شیر میکن نے لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ایم پی اے میاں اکرام الحق بھی موجود تھے ۔ پارلیمانی سیکرٹری وزیر اعلی ٰپنجاب سردار عاصم شیر میکن نے کہا کہ چھوٹے کسانوں اور فارمرز کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ڈیری ملکنگ مشینیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ان کی پیداواری استعداد میں اضافہ ہو اور دیہی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے ۔ ڈائریکٹر جنرل (ایکسٹینشن) ڈاکٹر سید ندیم بدر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں لائیوسٹاک سیکٹر کیلئے متعدد نئی سکیمیں متعارف کرائی جا رہی ہیں جن سے فارمرز کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں