حکومتی امداد کے حصول میں مشکلات، خواتین خوار
حکومتی امداد کے حصول میں مشکلات، خواتین خوارسہولیات کی عدم دستیابی اور بڑھتے ہوئے رش سے صورتحال خراب
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث حکومتی امداد کے حصول کا عمل شہریوں کے لیے انتہائی مشکل ہو گیا ہے ، جس کے نتیجے میں غریب عوام اور خصوصاً خواتین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔سہولیات کی عدم دستیابی اور بڑھتے ہوئے رش کے باعث مختص امدادی پوائنٹس پر شہریوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔ انتظامیہ اور متعلقہ ریٹیلرز کی جانب سے مؤثر اقدامات نہ کیے جانے کے باعث صورتحال مزید بگڑتی جا رہی ہے ۔خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں پورا دن قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے جبکہ اس دوران سہولتوں کا بھی شدید فقدان ہوتا ہے ۔ ان کے مطابق بعض مقامات پر ریٹیلرز کا رویہ بھی ناروا ہے جس سے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امدادی مراکز پر فوری طور پر بہتر انتظامات کیے جائیں، اضافی کاؤنٹرز قائم کیے جائیں اور خواتین کے لیے علیحدہ سہولتوں کا انتظام کیا جائے تاکہ امداد کی فراہمی شفاف اور باعزت طریقے سے ممکن ہو سکے ۔