سابقہ رنجش پر شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے ڈگلس پورہ میں ابوبکر نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے سابقہ رنجش پر اسے قابو کرلیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔