جناح بیراج میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مل گئی

جناح بیراج میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مل گئی

لاش خود ہی تیرتے ہوئے مل گئی پولیس نے ورثاء کواطلاع کر دی

 میانوالی (نامہ نگار) تیرہ روز قبل جناح بیراج میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مل گئی لاش جناح بیراج سے چشمہ بیراج کندیاں سے تیرتی ہوئی ملی چشمہ بیراج انتظامیہ ، ریسکیو اور تھانہ کندیاں پولیس نے لاش پانی سے نکال لی ملنے والی لاش کی شناخت نوجوان رفاقت اللہ کے نام سے ہوئی تیرہ روز سے لاش نہ ملنے سے والدین سخت پریشان تھے اور انہوں نے ریسکیو پولیس و عوام سے لاش کی تلاش میں مدد کی اپیل کر رکھی تھی تاہم لاش خود ہی تیرتے ہوئے مل گئی پولیس نے متوفی کے ورثاء کو لاش ملنے کی اطلاع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں