گیس سلنڈر استعمال کرنے پردو درجن گاڑیاں بند

 گیس سلنڈر استعمال کرنے پردو درجن گاڑیاں بند

گاڑیوں سے غیر قانونی سلنڈرز اتروا کر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ٹریفک اور پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے مشترکہ کریک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی طور پر پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سلنڈر استعمال کرنیوالے دو درجن سے زائد گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی گئیں، بتایا جاتا ہے کہ 111 جنوبی، 46 جنوبی، مانگنی پل، مڈھ رانجھا، 66 شمالی، 52 شمالی سمیت دیگر مقامات پر ناکہ بند ی کے دوران 27 گاڑیوں سے غیر قانونی سلنڈرز اتروا کر ان کے ڈرائیوروں ارشد، شہباز، رضوان، عثمان ،پرویز، مبشر علی، سکندر، احسان، راشد، امانت علی وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں