حکومت کی غلط حکمت عملی کے باعث مہنگائی کا عفریت عوام کے محدود وسائل کو نگل رہا ، تنویر اعوان
خوشاب(نمائندہ دنیا)پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری ملک تنویر اعوان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ حکومت کی غلط حکمت عملی کے باعث مہنگائی کا عفریت عوام کے محدود وسائل کو نگل رہا ہے اور ان کا پرسان حال کوئی نہیں۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں بجلی، گیس، آٹے ، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے باعث غریب اور متوسظ طبقہ کے افراد مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں اور تما م حکومتی مراعات ایک خاص طبقے کیلئے وقف ہیں۔بھاری بلوں کی وصولی کے باوجود عوام کو بجلی اور گیس کی سہولت سے محروم رکھنا حکمرانوں کا شیوہ ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے ہر گھر کا بجٹ تباہ کر دیا ہے اور عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں نصف سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے جا چکی ہے جو حکمرانوں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے ۔