ہسپتال کی ایمرجنسی فارمیسی 100 فیصد فراہم کی جارہی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے آنے والے مریضوں کو دستیاب ادویات ہسپتال سے ہی فراہم کی جا رہی ہیں۔
تاکہ انہیں بازار سے مہنگی ادویات خریدنے کی اضافی مالی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے ۔ ہسپتال کی ایمرجنسی فارمیسی 100 فیصد جبکہ او پی ڈی میں 80 فیصد میڈیسن فراہم کی جارہی ہیں۔لیبارٹری، تشخیصی سہولیات اور دیگر طبی شعبوں میں مریضوں کو بروقت خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کی سہولت اور علاج کے معیار کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے ۔اسی مقصد کے تحت ادویات کی دستیابی اور دیگر طبی سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ شہریوں اور مریضوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی عوام کو اسی طرح معیاری اور بروقت طبی خدمات فراہم کی جاتی رہے گی۔