ایک ہی خاندان کی تین خواتین پراسرار طور پر لاپتہ

ایک ہی خاندان کی تین خواتین پراسرار طور پر لاپتہ

پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر کے علاقے باجوہ کالونی سے ایک ہی خاندان کی تین خواتین کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے ، جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں،نواحی علاقے سجو کے فرد کے رہائشی محمد منیر نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی 18 سالہ بہو کلثوم اور دو بھانجیوں 20 سالہ ثمینہ اور 17؍18 سالہ سمعیہ کے ہمراہ باجوہ کالونی میں اپنے رشتہ دار ریاض کے گھر آیا تھا، جہاں تمام افراد نے رات قیام کیا،جہاں سے اس کی بہو اور دونوں بھانجیاں گھر سے غائب ہیں۔ اہل خانہ سے دریافت کرنے اور ذاتی طور پر مختلف مقامات پر تلاش کے باوجود تینوں خواتین کا کوئی سراغ نہ مل سکا،مذکورہ شخص نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم افراد تینوں خواتین کو اغوا کر کے لے گئے ہیں،جس پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ خواتین کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...