واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین کے نو منتخب چیئرمین کومبارکباد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ینگ مرکزی انجمن تاجران کی ٹیم نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین (CBA) کے نو منتخب چیئرمین سردار سیف رفیع ڈوگر کو ان کے انتخاب پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر سردار ضیاء ڈوگر، سردار فرحان ڈوگر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک مبین بشیر اعوان بھی موجود تھے ینگ مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے کہا کہ سردار سیف رفیع ڈوگر کا چیئرمین منتخب ہونا ان کی طویل تنظیمی خدمات، کارکنوں کے اعتماد اور قیادت کی صلاحیتوں کا مظہر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments