تانک جھانک سے منع کرنے پر ہمسائی پر تشدد کا الزام، مقدمہ درج
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)بہک رانجھا میں مبینہ طور پر تانک جھانک سے منع کرنے پر ایک شخص نے ہمسائی کے گھر میں داخل ہو کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اہل خانہ سے بدتمیزی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
پولیس کے مطابق بہک رانجھا کی رہائشی شہزاد بی بی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنی بچیوں کے ہمراہ گھر میں اکیلی موجود تھیں کہ اسی دوران ملزم زاہد مبینہ طور پر دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گیا۔درخواست کے مطابق ملزم نے گالم گلوچ کی، ہاتھا پائی کی کوشش کی اور ان کی بچیوں سے بھی بدتمیزی کی۔خاتون نے مزید الزام عائد کیا کہ ملزم اس سے قبل بھی متعدد بار گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر اندر جھانکتا رہا ہے اور بارہا منع کرنے کے باوجود اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments