ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو کی تیاریاں تیز

ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے  کیلئے ریسکیو کی تیاریاں تیز

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت نے تیاریاں مزید تیز کر دی ہیں۔

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بھلوال کا دورہ کرکے ریسکیو 1122 کی آپریشنل تیاریوں، سیلابی آلات اور مون سون ایمرجنسی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھلوال کے نواحی علاقوں اور موضع سلام میں نالے کی بھرائی سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے دوران ریسکیو آپریشن تقریباً 72 گھنٹے جاری رہا۔ اس دوران 20 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا، جن میں 6 مرد، 5 خواتین اور 9 بچے شامل تھے ، جبکہ مزید 10 افراد، جن میں 5 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل تھے ، کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے قبل از وقت تین فلڈ ریسپانس موک ایکسرسائزز بھی منعقد کر چکی ہے۔ ، تاکہ بین الادارہ رابطوں اور آپریشنل صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو 1122 سرگودھا کی پیشہ ورانہ کارکردگی، نظم و ضبط، آپریشنل تیاری اور بروقت امدادی خدمات کو سراہا۔انہوں نے ہدایت کی کہ مون سون کے دوران عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل ہر وقت تیار رکھے جائیں تاکہ کسی بھی صورتحال میں فوری اور مؤثر امدادی کارروائیاں یقینی بنائی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...