چوری،نقب زنی میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار،سامان برآمد
چوری،نقب زنی میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار،سامان برآمد راشد اور سفیر کو گرفتار کیا گیا ، پولیس کی کامیاب کارروائی پر شہریوں کا خراج تحسین
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کی ہدایات پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا انسپکٹر عمار خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان راشد اور سفیر کو گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان، جس میں کاپر تار اور نقدی شامل ہے ، برآمد کیا گیا۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ سامان اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔شہریوں نے پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments