رابطہ کمیٹیوں کی کارکردگی رپورٹس بروقت فراہم نہ ہونے پر تشویش

رابطہ کمیٹیوں کی کارکردگی رپورٹس بروقت فراہم نہ ہونے پر تشویش

سرگودھا سمیت 22اضلاع کو فوری پیش رفت رپورٹس ارسال کرنے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) امن و امان کی صورتحال، داخلی سکیورٹی اور اہم معاملات کی نگرانی کے لیے قائم ضلع رابطہ کمیٹیوں (ڈی سی سیز) کی کارکردگی رپورٹس بروقت فراہم نہ ہونے پر پنجاب حکومت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سرگودھا سمیت 22اضلاع کو فوری پیش رفت رپورٹس ارسال کرنے کی ہدایت کر دی،ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ ضلع رابطہ کمیٹیوں کی ماہانہ پیش رفت رپورٹس مقررہ وقت پر ڈی سی سی پروگریس پورٹل پر اپ لوڈ نہیں کی جا رہیں، جس کے باعث یہ رپورٹس وفاقی وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کو بروقت ارسال نہیں کی جا سکیں،حکومت پنجاب نے ضلعی رابطہ کمیٹیوں کی تشکیل 19 نومبر 2024 کو ہونے والی سینٹرل اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے بعد کی تھی، جن کا مقصد ضلعی سطح پر سیکیورٹی سے متعلق معاملات، اداروں کے درمیان رابطہ اور پیش رفت کی نگرانی کرنا ہے ،محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سرگودھا سمیت متعلقہ اضلاع کی جانب سے تاحال مطلوبہ ڈیٹا پورٹل پر اپ لوڈ نہیں کیا گیا، جس پر مجاز حکام نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ہر ماہ کی رپورٹ پہلے ہفتے میں لازمی جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ تاکہ وفاقی وزارت داخلہ کو بروقت صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...