ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نوجوان سے موٹرائیکل و نقدی چھین لی
سوسائٹی کالونی سے محمد ذیشان ،بیربل شریف سے محمد شاہد اقبال کی موٹرسائیکلیں چوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی وراہزنی اور چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 82جنوبی کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر حنین لیاقت سے موٹرائیکل و نقدی چھین لی ،بھلوال لاری اڈا پر دو نامعلوم خواتین نے اقراء یوسف جو کہ بچوں کے ہمراہ لاہور جانے کیلئے بس میں سوار ہونے لگی کو دھکا دیا جس سے خاتون کا سر پھٹ گیا اور دونوں خواتین اس کا پرس جس میں ساٹھ ہزار روپے نقدی تھی چھین کر لے گئیں،سالم کے قریب ممتاز نامی تاجر سے تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل چھین لیا،16جنوبی کے شوکت علی کی دوکان سے بھاری مالیت کا کریانہ کا سامان، 49 شمالی کے ندیم اختر،استقلال آباد کالونی کے خرم اعجاز،رضا ٹاؤن کے محمد شہروز،فاطمہ جناح کالونی کے سلیمان رمضان،نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے شبیر احمد کے گھروں سے 25لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر سامان ،بابو محلہ کے محمد عارف کی ورکشاب سے ہزاروں روپے مالیت کے اووزار،84جنوبی سے حمزہ افضال،جامع مسجد بگویہ بھیرہ کے باہر سے ضیغم عباس،اولڈ سول لائن سے امیر حمزہ،سوسائٹی کالونی سے محمد ذیشان ،بیربل شریف سے محمد شاہد اقبال کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments