جشنِ میلاد النبی ؐ کی تمام تقریبات باہمی مشاورت اور خوش اسلوبی سے طے کیے جائیں گی ،صاحبزادہ ابرار احمد بگوی

جشنِ میلاد النبی ؐ کی تمام تقریبات باہمی  مشاورت اور خوش اسلوبی سے طے کیے  جائیں گی ،صاحبزادہ ابرار احمد بگوی

بھیرہ(نامہ نگار)مشترکہ کمیٹی تنظیمات اہل سنت والجماعت کا اہم اجلاس میونسپل کمیٹی بھیرہ میں اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات، جلوسوں اور دیگر پروگرامز کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مشترکہ کمیٹی کے نمائندگان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی کی سرپرستی میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تمام تقریبات کے انتظامات باہمی مشاورت اور خوش اسلوبی سے طے کیے جائیں گے۔شرکاء نے کہا کہ جشنِ میلاد النبی ﷺ کے پروگرامز کو پرامن، منظم اور شایانِ شان انداز میں منعقد کرنے کے لیے تمام مذہبی تنظیمات، شہری نمائندگان اور انتظامیہ مل کر اپنا کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو سجادہ نشین بھیرہ شریف پیر محمد امین الحسنات شاہ اور پیر ابوالحسن محمد شاہ الازہری کی بھی مکمل معاونت حاصل رہے گی انتظامیہ نے اجلاس کے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ جشنِ میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں اور دیگر پروگرامز کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے ، جبکہ جلوسوں کے راستوں پر صفائی، ٹریفک اور دیگر ضروری انتظامات بھی بروقت مکمل کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...