ن لیگ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب

ن لیگ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب

ن لیگ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی،زنیرہ رحیم گجر، شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشن آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں خواتین کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ ضلعی صدرشعبہ خواتین زنیرہ رحیم گجر، جنرل سیکرٹری شازیہ بانو، ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات انیلا، کوآرڈینیٹرز شازیہ تحسین، اسماء یونس اور دیگر نے جشن آزادی کا کیک کاٹا،اس موقع پر خواتین رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے ، آزادی کی نعمت کی قدر اور وطن کی سلامتی کے لیے اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے ملکی دفاع کے لیے پاک فوج کی خدمات اور شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی،رہنماؤں نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کے استحکام، عوامی فلاح اور ترقی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے ، موجودہ حالات میں حکومت، پاک فوج اور عوام کو مل کر پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...