بجلی کی طویل غیرا علانیہ ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ زور پکڑ گیا
بجلی کی طویل غیرا علانیہ ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ زور پکڑ گیاکاروبار زندگی مفلوج ،پینے کے پانی کے حصول میں بھی دشواریوں کا سامنا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)گرمی اور حبس کے شدید ترین موسم میں جوہر آباد اور نواحی علاقوں میں بجلی کی طویل غیرا علانیہ ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ زور پکڑ گیا، واپڈا حکام جن اور جہاں چاہیں وجہ بتائے بغیر غیر معینہ وقت کیلئے برقی رو معطل کر کے عوام کی زندگی دشوار بنا دیتے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں،لوڈ شیڈنگ کے باعث ایک جانب تو کاروبار زندگی مفلوج ہو چکا ہے اور دوسری جانب شہریوں کو پینے کے پانی کے حصول میں بھی شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، خوشاب اور جوہر آباد کے فراہمی آب کے منصوبوں کا سورس ٹیوب ویل اور ٹرمائنیں ہیں جو لوڈ شیڈنگ کے دوران کا نہیں کرتیں اور علاقہ میں پینے کی پانی کی قلت پیدا ہو جاتی ہے ، جوہر آبا د کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پرشدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ صارفین سے باقاعدگی کے ساتھ بھاری الیکٹرک بلوں کی وصولی کے انہیں بجلی کی سہولت سے محروم رکھنا قرین انصاف نہیں ، انہوں نے ارباب اختیار سے استدعا کی واپڈا حکام کو لوڈڈ شیڈنگ کے ناروا سلسلہ کو خٹم کرنے اور تسلسل کے ساتھ بجلی مہیا کتنے کا پابند بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments