پائپ چوری کرنے کا الزام 17 مسلح افراد کیخلاف مقدمہ درج

 پائپ چوری کرنے کا الزام 17 مسلح افراد کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فیکٹری کی پانی کی پائپ لائن توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے پائپ چوری کرنے کا الزام، 17 مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،

فیکٹری کے سکیورٹی افسر امان اﷲ فیکٹری سے تقریباً دو کلومیٹر دور پانی کی فائبر پائپ لائن کی نگرانی اور چیکنگ کے لیے موجود تھا کہ اسی دوران حسن سرفراز، محسن سرفراز، عامر، اظہر نواز، ارسلان، محمد جاوید، سرفراز، ظفر اقبال اور احسن سمیت 8 نامعلوم افراد مبینہ طور پر لوڈر رکشہ پر سوار ہوکر وہاں پہنچ گئے ، جن کے پاس پستول، کلاشنکوف، ہتھوڑے ، بیلچے ، کلہاڑے ، سوٹے اور دیگر ہتھیار تھے حسن سرفراز نے مبینہ طور پر پائپ لائن توڑنے کا حکم دیا اور فیکٹری انتظامیہ کو نوکری سے نکالنے کا بدلہ لینے کی بات کرتے ہوئے پانی کی ترسیل بند کرنے کا کہا، مزاحمت پر ملزمان نے اسے اور بعدازاں موقع پر پہنچنے والے دو گواہوں کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جبکہ ہتھوڑوں، بیلچوں اور کلہاڑوں سے پائپ لائن کو مختلف مقامات سے توڑ دیا۔جس سے فیکٹر ی انتظامیہ کو 25 سے 30 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے کی مبینہ وجہ عناد حسن سرفراز کی فیکٹری سے سابقہ ملازمت کے دوران مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کا شیرہ چوری کرنے کے الزام میں ملازمت سے برطرفی بتائی جاتی ہے ، جس کا بدلہ لینے کے لیے ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت کارروائی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...