ماں بیٹی پر تشدد،کپڑے پھاڑدیئے گئے

ماں بیٹی پر تشدد،کپڑے پھاڑدیئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) قصبہ بوہڑی میں شادی کی تقریب سے واپس آنے والی خاتون اور اس کی 15 سالہ بیٹی کو راستے میں مبینہ طور پر روک کر تشدد کا نشانہ بنانے اور کپڑے پھاڑدیئے گئے۔۔۔

 متاثرہ خاتون شازیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی 15 سالہ بیٹی کے ہمراہ  شادی سے واپس گھر جا رہی تھی کہ ملزمان اکبر، رمضان اور ذوالفقار نے راستہ روک لیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر گالم گلوچ کی اور اسے اور اس کی کم سن بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ دورانِ تشدد ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے گئے خاتون کے مطابق شور سن کر اہلخانہ موقع پر پہنچے تو ملزمان مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے اس کی مدعیت میں تینوں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...