ایس پی انوسٹی گیشن عمران چدھڑ نے جوڈیشل کمپلیکس کادورہ

 ایس پی انوسٹی گیشن عمران چدھڑ نے جوڈیشل کمپلیکس کادورہ

ایس پی انوسٹی گیشن عمران چدھڑ نے جوڈیشل کمپلیکس کادورہ ملزمان کی عدالتوں میں پیشی کو ہر ممکن حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں،عمران چدھڑ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی خصوصی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے جوڈیشل کمپلیکس کا وزٹ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔جوڈیشل کمپلیکس کے انٹری پوائنٹس پر موجود پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایت کی کہ عدالتی حدود میں داخل ہونے والے ہر شخص کی فیزیکل چیکنگ کو سو فیصد یقینی بنایا جائے ۔ زیر حراست ملزمان کی بحفاظت عدالتوں میں پیشی اور نقل و حرکت کو محفوظ بنانے کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو سخت ہدایت کی کہ ملزمان کی عدالتوں میں پیشی کے وقت ہر ممکن حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں اور ہتھکڑی کے استعمال سمیت دیگر سکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...