وائس چانسلر یونیورسٹی کے اعزاز میں تقریب اورعشائیے کا اہتمام
تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں،قیصر عباس سیال
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا عباس حیدر گوندل کی جانب سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر قیصر عباس سیال کے اعزاز میں جمخانہ کلب سرگودھا میں تقریب اور پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران ڈاکٹر قیصر عباس سیال کی بطور وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا تعلیمی خدمات کو سراہا گیا۔
شرکاء نے ان کی قیادت میں یونیورسٹی کی علمی، تحقیقی اور انتظامی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈاکٹر قیصر عباس سیال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کا کردار معاشرے کی ترقی اور نوجوان نسل کی مثبت سمت میں رہنمائی کے لیے نہایت اہم ہے ۔تقریب کے اختتام پر مہمانِ اعزاز ڈاکٹر قیصر عباس سیال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا، جبکہ شرکاء کی تواضع پرتکلف عشائیے سے کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments