سڑکوں کی مرمت اور بیوٹیفکیشن کے منصوبوں کی منظوری
خیام چوک فلائی اوور کی بیوٹیفکیشن، تزئین و آرائش اور جدید لائٹس کی تنصیب کے منصوبے کی منظوری دی گئی، جس پر تقریباً آٹھ کروڑ روپے خرچ ہوں گےفلائی اوور کے اوپر اور نیچے جدید لائٹس نصب کرنے کے علاوہ خوبصورت بنایا جائے گا،منصوبہ دو ماہ میں مکمل ہوگا،سیال انٹرچینج روڈ کی بیوٹیفکیشن کی جائے گی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیرِ صدارت محکمہ ہائی ویز کے منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ ہائی ویز کی اپنی آمدن سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بیوٹیفکیشن کے دو منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں شہر کے اہم داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورت بنانے اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں خیام چوک فلائی اوور کی بیوٹیفکیشن، تزئین و آرائش اور جدید لائٹس کی تنصیب کے منصوبے کی منظوری دی گئی، جس پر تقریباً آٹھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔فلائی اوور کے اوپر اور نیچے جدید لائٹس نصب کرنے کے علاوہ اطراف اور چوک کو بھی خوبصورت بنایا جائے گا۔
یہ منصوبہ دو ماہ میں مکمل ہوگا۔ دوسرے منصوبے کے تحت سیال انٹرچینج روڈ کی بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔ دو کلومیٹر سڑک کے اطراف لینڈ اسکیپنگ، ڈیکوریشن، شجرکاری اور گراسی کے پارک اور \\\'\\\'وال آف سرگودھا\\\'\\\' بھی تعمیر کی جائے گی۔ اسی طرح فلائی اوور کی بیوٹیفکیشن بھی منصوبہ کا حصہ ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے سالم انٹرچینج کی بیوٹیفکیشن کو بھی منصوبے میں شامل کرنے کی ہدایت کی تاکہ سرگودھا کے داخلی راستے کو مزید خوبصورت بنایا جا سکے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں پر کام معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور بیوٹیفکیشن کے منصوبوں میں پائیدار اور معیاری کام کو یقینی بنایا جائے ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین، ایکسیئن ہائی ویز ملک گلفام، سی او ضلع کونسل اسد ہریا اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments