قبل از وقت انسداد سموک کے حوالے سرگرمیاں شروع

قبل از وقت انسداد سموک کے حوالے سرگرمیاں شروع

قبل از وقت انسداد سموک کے حوالے سرگرمیاں شروع صحت بخش ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ، ڈی سی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)خوشاب کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موسم سرما کی آمد کے پیش نظر قبل از وقت انسداد سموک کے حوالے سرگرمیاں شروع کر دیں ، گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں اینٹی سموگ کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا اجلاس میں اے ڈی سی سوشل سروسز غزالہ کنول، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان ،ڈی او انڈسٹریز محمد عبداﷲ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اسرار احمد قریشی، انوائر منٹ آفیسر ،سی ای او ضلع کونسل ،ٹریفک پولیس ودیگر محکموں کے افسران اجلاس میں شریک ہوئے ۔

اس موقع پر انوائر منٹ آفیسر نے اینٹی سموگ سرگرمیوں اور کاروائیوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو تفصیلی بریفنگ دی ڈسٹرکٹ انوائرمنٹ آفیسر نے مائنز ایریاز، فاریسٹ ایریاز میں ماحولیات کے حوالے سے بھی بریف کیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالماجد خان نے سموگ کے پیش نظر فصلوں کومحفوظ اورنقصان سے بچانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے افسران فاریسٹ ایریااور زرعی علاقوں میں واقع تمام مائنوں فیکٹریوں انڈسٹریل ایریا کاوزٹ کریں پبلک اور رہائشی آبادی کو آلودگی سے محفوظ رکھنے اورصحت بخش ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ پبلک ایریاز میں این او سی جاری نہیں ہوگاعلاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خشاب نے ڈسٹرکٹ انوائر آفیسر کو ہدایت کی کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث اس چیز کا خاص خیال رکھا جائے اور فوری اقدامات کرکے تمام ایریاز کے ماحول کو صاف رکھا جائے تاکہ ضلع میں بسنے والے شہریوں کو صاف شفاف اور خوش نما ماحول میسر آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...