منظوری کے بغیر ہاؤسنگ سکیم بنانے پر مقدمہ درج
منظوری کے بغیر ہاؤسنگ سکیم بنانے پر مقدمہ درج سکیم کا خود ساختہ لے آؤٹ پلان تیار کرکے رہائشی پلاٹ، سڑکیں ظاہر کی گئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) منظوری کے بغیر نجی ہاؤسنگ سکیم بنانے اور پلاٹوں کی مبینہ خرید و فروخت پر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔چک نمبر 79 شمالی میں قائم گلشن عظیم ٹاؤن کے مالک عمر حیات، مختارِ خاص مجتبیٰ احمد اور دیگر ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی، ڈسٹرکٹ کونسل کے سیمنٹ انسپکٹر انور کے مطابق مذکورہ ہاؤسنگ سکیم متعلقہ اتھارٹی سے باضابطہ منظوری حاصل کیے بغیر قائم کی گئی، سکیم کا خود ساختہ لے آؤٹ پلان تیار کرکے رہائشی پلاٹ، سڑکیں اور پارکس ظاہر کیے گئے جبکہ مبینہ طور پر پلاٹوں کی خرید و فروخت اور ترقیاتی کام بھی کیے گئے ، ڈسٹرکٹ کونسل کے مطابق غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم کی تعمیر و ترقی پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 اور متعلقہ ہاؤسنگ سکیم قوانین کی خلاف ورزی ہے ، پولیس نے درخواست پر پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments