غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ، کام رکوا دیا گیا

 غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ، کام رکوا دیا گیا

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ، کام رکوا دیا گیامتعدد غیر منظور شدہا زیرِ تعمیر عمارتوں کو سیل بھی کر دیا گیا

میانوالی (نامہ نگار)غیر قانونی تعمیرات کے خلاف میونسپل کمیٹی میانوالی کی جانب سے کاروائیوں کا سلسلہ جاری ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیہ کی ہدایات پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میانوالی مبشر کلیم گِل کی زیرِ نگرانی میونسپل کمیٹی میانوالی کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہیں۔اس سلسلے میں میونسپل آفیسر پلاننگ عاصم ضیاء نے زیرِ تعمیر عمارتوں کا فیلڈ میں موقع پر معائنہ کیا اور تعمیراتی منظوری کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔ منظوری کے بغیر جاری تعمیراتی کام کو موقع پر فوری طور پر رکوادیا گیا جبکہ قانون کے مطابق متعدد غیر منظور شدہ زیرِ تعمیر عمارتوں کو سیل بھی کر دیا گیا۔کارروائی کا مقصد میونسپل حدود میں قانون کی عملداری، منظور شدہ نقشہ جات کے مطابق تعمیرات اور شہریوں کے لیے محفوظ و منظم شہری ماحول کو یقینی بنانا ہے ۔ضلعی انتظامیہ میانوالی کی جانب سے شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی قسم کی تعمیر شروع کرنے سے قبل متعلقہ ادارے سے بلڈنگ پلان کی منظوری، کمرشلائزیشن فیس اور دیگر ضروری این او سیز کی تکمیل یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...