گرانفروشی، انفورسمنٹ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو رہی

گرانفروشی، انفورسمنٹ  نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو رہی

صرف اجلاس، ہدایات، جرمانوں اور رپورٹس سے عملی تبدیلی ممکن نہیں پا رہی ،کئی بازاروں میں شہریوں کو مقررہ نرخوں سے زائد ادائیگی کرنا پڑرہی بعض اوقات کارروائی کسی شکایت یا اچانک چیکنگ تک محدود رہتی ، بعد میں دوبارہ نگرانی نہ ہونے سے خلاف ورزی کرنے والے عناصر سرگرم ہوجاتے

سرگودھا(نعیم فیصل سے ) سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی، تجاوزات، غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں، ملاوٹ اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیوں کے دعوؤں کے برعکس انفورسمنٹ مؤثر اور نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو پا رہی جس کا ثبوت یہ ہے کہ واضح احکامات اور بے پناہ وسائل کے باوجود مذکورہ مسائل بار بار اپنی جگہ موجود ہیں ضلعی انفورسمنٹ کمیٹیوں کے اجلاس میں بھی متعلقہ محکموں کو کارروائیاں مزید مؤثر بنانے ، خلاف ورزیوں پر بلاامتیاز قانونی ایکشن لینے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایات دینے کی کاروائیاں معمول بنی ہوئی ہیں، لیکن صرف اجلاس، ہدایات، جرمانوں اور رپورٹس سے عملی تبدیلی ممکن نہیں پا رہی ، گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں ہونے کے باوجود کئی بازاروں میں شہریوں کو مقررہ نرخوں سے زائد ادائیگی کرنا پڑرہی ہے ، تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد دوبارہ وہی جگہیں قبضے میں آجاتی ہیں، غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں اور غیر منظور شدہ استعمال اراضی کے خلاف کارروائی کے باوجود خلاف ورزیوں کا سلسلہ مکمل طور پر نہیں رک سکا، اسی طرح ملاوٹ اور مضر صحت اشیاء کے خلاف کارروائیوں کے باوجود بازار میں ناقص اور غیر معیاری اشیاء کی شکایات سامنے آتی رہتی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ کے مطلوبہ نتائج نہ آنے کی ایک بڑی وجہ فیلڈ میں مستقل اور مؤثر نگرانی کا فقدان ہے بعض اوقات کارروائی کسی شکایت یا اچانک چیکنگ تک محدود رہتی ہے ، جس کے بعد دوبارہ نگرانی نہ ہونے سے خلاف ورزی کرنے والے عناصر سرگرم ہوجاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...