چوک تھانہ حیات اباد شہید کی نئی عمارت کا افتتاح کھلی کچہری کا انعقاد
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)ارپی او سرگودھا محمد شہزاد اصف خان کا دورہ چاندنی چوک تھانہ حیات اباد شہید کی نئی عمارت کا افتتاح کھلی کچہری کا انعقاد۔
ریجینل پولیس افیسر محمد شہزاد اصف خان نے ڈی پی او بھکر ملک شہزاد رفیق اعوان کے ہمراہ چاندی چوک کا دورہ کیا اور وہاں کروڑوں روپے کی مالیت سے تعمیر ہونے والے تھانہ حیات اباد شہید کی نئی عمارت کا افتتاح کیا اس موقعہ پر ار پی او نے کھلی کچہری میں عوامی شکایات مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے کھلی کچہری میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی سرکل کلورکوٹ ظفر اقبال کلیار،ڈی ایس پی دریا خان سرکل زراعت خان سمیت سرکل بھر کے دیگر پولیس افسران وملازمین موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments