اینٹوں کی مہنگے داموں فروخت ،شہری شدید پریشانی میں مبتلا

 اینٹوں کی مہنگے داموں فروخت ،شہری شدید پریشانی میں مبتلا

بھٹہ پر فی ہزار اول اینٹ کی قیمت 20ہزارروپے بھی تجاوز کرگئی

مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)بھٹہ مالکان کی من مانیاں عروج پر، اینٹوں کی مہنگے داموں فروخت جاری،شہری شدید پریشانی میں مبتلا۔ مڈھ رانجھا اور گردونواح میں قائم بھٹہ خشت پراینٹوں کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے ۔بھٹہ پر فی ہزار اول اینٹ کی قیمت 20ہزارروپے بھی تجاوز کرگئی ہے ، جس سے عام آدمی کو تعمیراتی کام کیلئے اینٹیں خریدنا انتہائی مشکل ہوچکاہے ۔آئے روز بھٹہ مالکان کی جانب سے من مرضی کے اضافہ سے اینٹوں کی ریٹ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے گردونواح کے بھٹہ خشت پر فی ہزار اول اینٹ کی 22ہزارروپے تک پہنچ گئی ہے ۔ انیٹوں کی خودساختہ مہنگائی نے عام شہری کے لئے مکان کی تعمیر نو ناممکن بنا دی ہے علاقہ مکینوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ریٹ پر اینٹوں کی فروخت پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مہیا ہوسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...