ڈکیتی و چوری کیوارداتوں میں ایک کروڑ کا مال و زر لوٹ لیا

ڈکیتی و چوری کیوارداتوں میں ایک کروڑ کا مال و زر لوٹ لیا

گھر سے نامعلوم افراد ساڑھے 13تولے زیورات اور تیس لاکھ روپے نقدی لے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کا مال و زر لوٹ لیا گیا، تفصیل کے مطابق 49شمالی کے قریب دو نامعلوم ڈاکواسلحہ کے زور پر تنویر احمد نامی تاجر سے 60ہزار روپے نقدی و قیمتی موبائل چھین کر لے گئے اسی طرح 110جنوبی کے قریب غضنفر علی سے تین نامعلوم ڈاکوؤں نے نقدی و موبائل چھین لیا،جبکہ 53جنوبی کے سیف اﷲ کے گھر سے نامعلوم افراد ساڑھے 13تولے زیورات اور تیس لاکھ روپے نقدی و دیگر سامان جس کی مجوعی مالیت لگ بھگ90لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے چوری کر کے لے گئے اسی طرح گرین ٹاؤن کے غلام محمد،چک قاضی کے محمد خان،کوٹمومن کے شہزاد مقصود،فاضل ٹاؤن کے محمد ذوالقرنین ،109جنوبی کے منظور احمدکے گھروں سے بھی قیمتی سامان،جٹ کالونی سے محمد عدنان،معظم آباد کے ظفر اقبال کی موٹرسائیکلیں اور دھریمہ کے احمد حیات خان،رسالہ نمبر21سے فلک شیرکے ڈیرو ں سے 14لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کرلئے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...