چوری ہونے والا رکشہ برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) فیکٹری ایریا پولیس نے شہری کے روزگار کا واحد ذریعہ چوری ہونے والا رکشہ برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر شہریوں کی داد رسی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اے ایس پی سٹی وقار احمد کی سربراہی میں فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کا مسروقہ رکشہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق چوری ہونیوالا رکشہ شہری کے روزگار کا واحد ذریعہ تھا، جس پر ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے رکشے کی جلد برآمدگی کے خصوصی احکامات جاری کیے تھے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کرکے رکشہ برآمد کیا اور قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد اصل مالک کے حوالے کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments