رہائشی علاقوں میں نکاسی آب کا بحران شدت اختیار کر گیا
گرلز پرائمری سکول اور محلے دارنالے کا گندا پانی کھڑا ہونے سے مشکلات کا شکار
میانوالی (نامہ نگار)محلہ طارق آباد جہاں آباد گرلز پرائمری اسکول اور رہائشی علاقوں میں نکاسی آب کا بحران شدت اختیار کر گیا. گرلز پرائمری اسکول اور محلے کے مکین نالے اور بارش کا گندا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے شدید ذہنی و جسمانی اذیت اور مشکلات کا شکار ہیں۔ سرکاری نالے کی خستہ حالی اور پختہ نہ ہونے کی وجہ سے اس کا پانی رہائشی آبادی اور اسکول کے راستوں میں داخل ہو رہا ہے ۔ بارش کا پانی بھی اسی نکاسی کے فقدان کی وجہ سے یہیں جمع ہو جاتا ہے ، جس سے پورا علاقہ تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکمہ انہار فوری طور پر اس نالے کو پختہ کرے اور واسا (WASA) حکام اس سنگین صورتحال کا نوٹس لے کر فوری صفائی و نکاسی کا آپریشن شروع کریں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments