ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے امتحانی مراکز کے انتظامی و سیکورٹی امور پر بریفنگ

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے امتحانی مراکز  کے انتظامی و سیکورٹی امور پر بریفنگ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے امتحانی مراکز کے انتظامات کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں اور پولیس کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو 20ستمبر 2026کو منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے امتحانی مراکز کے انتظامی و سیکورٹی امور پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے سلسلہ میں قائم کئے گئے دونوں امتحانی مراکز پر متعلقہ افسران و عملہ دو روز قبل جا کر تما م انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لے اور تما م امتحانی پراسس کی با ضابطہ ریہرسل کا بھی انعقاد کیا جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سنٹر پر طلباء کے لواحقین کیلئے بیٹھنے کے مناسب انتظامات اور پینے کے صاف پا نی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ انہوں نے پو لیس افسران کو امتحانی مراکز پر سیکورٹی کے فول پروف اقدامات جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک کو باضابطہ ٹریفک پلا ن تیار کر کے اس پر عملدرآمد یقینی بنا نے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...