کرایہ داروں کے اندراج نہ کروانے پرکریک ڈاؤن کا حکم
کرایہ دار کوائف کا فوری اندراج تھانے یاخدمت مرکز میں کروائیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کرایہ داروں کے بروقت اندراج نہ کروانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا، ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے پولیس کو کرایہ داری قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کردی۔ پولیس کے مطابق مکان، دکان یا دیگر جائیداد کرائے پر دینے والے شہری اپنے کرایہ داروں کے کوائف کا فوری اندراج متعلقہ تھانے یا پولیس خدمت مرکز میں کروائیں، کرایہ داروں کا مکمل ریکارڈ امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام میں پولیس کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے جبکہ کسی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں متعلقہ افراد کی شناخت اور تصدیق میں بھی مدد ملتی ہے ۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کرایہ داروں کا اندراج محض قانونی تقاضا سمجھنے کے بجائے اپنی اور معاشرے کی حفاظت کی ذمہ داری سمجھتے ہوئے آج ہی مکمل کریں، بصورت دیگر کرایہ داری قانون کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments