ڈی پی او کا تھانہ بھاگٹانوالہ کا سرپرائز وزٹ، سکیورٹی و تفتیشی امور کا جائزہ
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے تھانہ بھاگٹانوالہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے فرنٹ ڈیسک کے ریکارڈ، تھانے کے سکیورٹی انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے فرنٹ ڈیسک پر زیرِ تفتیش مقدمات کا ریکارڈ چیک کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کیا جائے۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش میں شفافیت، میرٹ اور قانون کے تقاضوں کو ہر صورت ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔ ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے کہا کہ تھانے میں آنے والا ہر شہری ہمارے لیے قابلِ عزت ہے ، پولیس کا بنیادی مقصد شہریوں کو بروقت اور مؤثر خدمات فراہم کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments