اٹامک انرجی کمیشن کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن آپریشن

 اٹامک انرجی کمیشن کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن آپریشن

مختلف مقامات، گھروں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی گئی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکڑ عمارہ شیرازی خوشاب کی ہدایت پر ضلع خوشاب میں حساس تنصیبات کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پولیس نے پاک آرمی کے ہمراہ اٹامک انرجی کمیشن کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن آپریشن کیا، آپریشن میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں و ایجنسیوں نے اہلکار بھی شریک تھے ۔سرچ آپریشن کے دوران مختلف مقامات، گھروں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی گئی، جبکہ مشکوک افراد، کرایہ داروں اور جرائم پیشہ عناصر کے کوائف کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔ ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام، جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...