ڈی پی او سرگودھا کی تھانہ میانی میں کھلی کچہری، سائلین کے مسائل سنے گئے
میانی (نامہ نگار) تھانہ میانی میں ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے شام 4 بجے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں تھانہ میانی کی حدود سے تعلق رکھنے والے شہریوں، سائلین، اہل علاقہ اور پریس کلب میانی کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل اور شکایات کو براہِ راست سنا اور متعلقہ پولیس افسران کو ان کے ازالے کے لیے ضروری احکامات جاری کیے ۔کھلی کچہری کے دوران مختلف شہریوں نے اپنی درخواستیں پیش کرتے ہوئے اپنے مسائل اور شکایات سے ڈی پی او سرگودھا کو آگاہ کیا۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے سائلین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی درخواستوں پر میرٹ اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے کہا کہ پولیس کا بنیادی فرض عوام کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں بلاامتیاز انصاف کی فراہمی ہے ۔ علاقہ سے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے اور استعمال کرنے والوں، چوری و ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے تاکہ عام آدمی بھی سکھ کا سانس لے سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments