خواہش ہے میرا تھن صدیوں تک جاری رہے ،ایم ڈی کینال پام

 خواہش ہے میرا تھن صدیوں تک جاری رہے ،ایم ڈی کینال پام

شہر نے ہاکی، باکسنگ اور ایتھلیٹکس سمیت کھیلوں میں عالمی سطح کے کھلاڑی پیدا کیے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پہلی کینال پام سرگودھا میراتھون ریس کے حوالے سے کینال پام آفس میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم ڈی کینال پام حسن شاہ، انٹرنیشنل ایتھلیٹ علی محمد اعوان اور ویمن انٹرنیشنل ایتھلیٹ مسرت نے میراتھون ریس کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی کینال پام حسن شاہ نے کہا کہ پہلی کینال پام سرگودھا میراتھون ریس کا نام کینال پام سے منسلک کرنے کا مقصد اس مثبت اور صحت مند سرگرمی کو مستقل بنیادوں پر فروغ دینا ہے۔

میری خواہش ہے کہ یہ سلسلہ صدیوں تک جاری رہے اور میرے بعد آنے والی نسلیں بھی اس خوبصورت اور مثبت سرگرمی سے منسلک رہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اس شہر نے ہاکی، باکسنگ اور ایتھلیٹکس سمیت مختلف کھیلوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی پیدا کیے ہیں۔ اس میراتھون ریس کے انعقاد سے سرگودھا کا ایک مثبت چہرہ پورے پاکستان کے سامنے اجاگر ہوگا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...