فصلوں کی باقیات جلانے کے رجحان کی روک تھام یقینی بنائی جائے ،اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ

فصلوں کی باقیات جلانے کے  رجحان کی روک تھام یقینی بنائی  جائے ،اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ

بھیرہ(نامہ نگار)انسدادِ سموگ اور فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس کی زیرِ صدارت میونسپل کمیٹی بھیرہ میں ہوا۔

اجلاس میں انسدادِ سموگ کے اقدامات، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کی روک تھام، ماحولیاتی آلودگی میں کمی، صاف و شفاف ماحول کے قیام اور حکومتی ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اے سی اویس نے متعلقہ افسران اور فیلڈ عملہ کو ہدایت کی کہ فصلوں کی باقیات جلانے کے رجحان کی روک تھام کے لیے کسانوں اور زمینداروں میں آگاہی پیدا کرنے کیساتھ ساتھ فیلڈ میں مؤثر نگرانی بھی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے سے نہ صرف فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ انسانی صحت اور ماحول پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس لیے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت نہیں ہونی چاہیے اور متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ذریعے حکومتی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...