میڈیکل کالج کے ہاسٹل اور اکیڈمک بلا کس کے تعمیر و مر مت کا کام مکمل کر لیا جا ئے گا،ڈپٹی کمشنر
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا متعلقہ افسران کے ہمراہ مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے اکیڈمک بلاک میں جاری تعمیر و مر مت کے کا موں کا جائزہ لیا اور تعمیراتی منصوبہ پر کا م کی رفتار سے متعلق افسران سے بریفنگ لی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ افسران نے بریفنگ میں بتا یا گیا کہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل اور اکیڈمک بلا کس کے تعمیر و مر مت اور تزئن وآرائش کے کا م تیزی سے جاری ہیں اور30اکتوبر تک انہیں مکمل کر لیا جا ئے گا۔ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی زیر صدارت پٹرول کی قیمتوں پر حکو مت کی جا نب سے فراہم کر دہ سبسڈی پر عملدرآمد یقینی بنا نے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ہوا۔ وزیر اعظم پاکستان کی جا نب سے شہریوں کو موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشہ کیلئے 20لیٹر اور 800سی سی گاڑیوں کیلئے 30لیٹر پٹرول ماہانہ بنیادوں پر 100روپے فی لیٹرکے حساب سے سبسڈی پر فراہم کیا جا ئے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments